بڑودہ ، 09 جنوری (یو این آئی) سي ایس سي آئي کے هاوش اسرانی اور مہاراشٹر کی پريتھا ورتكار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول گیمز فیڈریشن آف انڈیا کے زیر اہتمام یہاں کے ساما انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم میں جمعرات کو 65 ویں نیشنل اسکول گیمز ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں بالترتیب انڈر -14 عمر کا بوائز اینڈ گرلز کا خطاب جیت
لیا۔
انڈیا نمبر -6 هاوش نے جہاں فائنل میں مہاراشٹر کے کشل چوپڑا کو 11-9، 11-8 اور 11-6 سے شکست دی وہیں انڈیا نمبر -2 پريتھا نے پانچ گیموں تک چلے فائنل میں اپنی ہی ریاست کی سايالي وانی کو 9- 11، 8-11، 11-6، 16-14، 15-13 سے شکست دی۔
تنيشا كوٹیچا، پريتھا ورتكار اور آریہ سوگادكر کی مہاراشٹر کی انڈر -14 ٹیم نے فائنل میں دہلی کو شکست دے کر ٹیم چمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔