ابوظہبی 14 جون (یواین آئی) پاکستان کے تیزگیندباز حسن علی نے ذاتی وجوہات کی بناپر یہاں جاری پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ حصے سے باہر ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا
ہے۔
اتوارکو ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے فیصلے کے ایک روز بعد پیر کو انہوں نے پی ایس ایل میں کھیلنے کافیصلہ کیا۔
ان کی فرنچائزی اسلام آباد یونائیٹڈ نے پیر کو اس کی تصدیق کی ہے۔