the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کولکتہ/28مارچ(ایجنسی) ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں نے ان پر پھر نئے الزامات کی بوچھار کی ہے ۔ حسین جہاں نے الزام لگایا ہے کہ سمیع کبھی ان سے صلح کرنا ہی نہیں چاہتے تھے ۔ اب اگر وہ صلح بھی کرنا چاہیں گی تو سمیع انہیں مار دیں گے ۔

میڈیا سے بات چیت میں حسین جہاں نے کہا کہ سمیع پر میں نے الزامات نہیں لگائے ہیں ، بلکہ حقیقت بیان کی ہے ۔ سمیع مجھ سے کبھی صلح نہیں چاہتے تھے ۔ اب اگر میں ان کے پاس جاوں گی تو وہ مجھے مار ڈالیں گے ۔ میں بھی ان سے کوئی صلح نہیں چاہتی ۔

حسین جہاں نے اپنی پہلی شادی پر بھی بڑا بیان دیا ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ سمیع کو پہلے سے ہی معلوم



تھا کہ وہ شادی شدہ ہیں اور انہوں نے ہی مجھ سے اپنے دو بچوں کی بات چھپانے کیلئے کہا تھا ۔



حسین جہاں نے کہا کہ سمیع نے ہی مجھ سے پہلی شادی چھپانے کیلئے کہا تھا ۔ سمیع کے اہل خانہ کو بھی میرے شادی شدہ ہونے کی جانکاری تھی ۔ مجھے سمیع نے کہا کہ اپنے دو بچوں کے بارے میں کسی کو مت بتانا ، سبھی کو اپنی بہن کے بچے بتانا۔

حسین جہاں نے سمیع کے خلاف بی سی سی آئی کی جانچ پر بھی سوالات کھڑے کئے۔ حسین جہاں نے کہا کہ میں بی سی سی آئی کی جانچ سے مطمئن نہیں ہوں ، بی سی سی آئی نے سمیع کے غلط کارناموں کو چھپایا ہے ، بی سی سی آئی مجھے اپنی جانچ رپورٹ سونپے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.