میلبورن، 24 نومبر (یو این آئی) ہندوستان وومینز ٹی 20 ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو اس سال خواتین بگ بیش لیگ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ منتخب کیا گیا ہے اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔
میلبورن
رینیگیڈس کے لئے شاندار سیزن کے بعد، ہرمن پریت کور نے یقین ظاہرکیا ہے کہ خواتین کے آئی پی ایل ہونے میں اب زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
ہندوستانی ٹی-20 کپتان نے اس سیزن میں 66.50 کی اوسط اور 135.25 کے اسٹرائیک ریٹ سے تین میچ جیتنے والی نصف سنچریوں کے ساتھ 399 رنز بنائے۔