نئی دہلی، 30 مارچ (یواین آئی) اسٹار ہندوستانی خواتین بلے باز اور خواتین ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہیں۔
کورونا کے ہلکے علامات محسوس ہونے کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ آج مثبت آئی
۔
ہرمن پریت حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف لکھنؤ میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں ٹیم انڈیا کا حصہ تھے حالانکہ چوٹ کی وجہ سے وہ اسکے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم میں شامل نہیں ہوسکے تھے اور ان کی غیرموجودگی میں ٹی 20 ٹیم کی کپتانی اسرتی مندھانا کو سونپی گئی تھی۔