شارجہ ،28 ستمبر (یو این آئی)ممبئی انڈینز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ظہیر خان نے اتوار کے روز کہا ہے کہ ہاردک پانڈیا بولنگ کرنے کے متمنی ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ کو ان کے جسم کو بھی دیکھنا ہوگا۔
ظہیر نے کہا کہ آل راؤنڈر پانڈیا
کمر کی انجری کے سبب طویل آرام کے بعد کھیل رہے ہیں۔
گذشتہ سال نومبر میں 26 سالہ ہاردک کی لندن میں سرجری ہوئی تھی اور وہ مارچ میں کرکٹ میں واپس آئے تھے لیکن انہوں نے انڈین پریمیر لیگ کے پہلے دو میچوں میں ممبئی انڈینز کے لئے بولنگ نہیں کی تھی۔