نئی دہلی، 11 جنوری (ایجنسی) خواتین پر نامناسب تبصرہ کرنے کے معاملے میں آل راؤنڈر ہردک پانڈیا اور بلے باز لوکیش راہل کی مشکلیں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں اور بی سی سی آئی کی منتظمین کی کمیٹی (سی او اے ) کی خاتون رکن ڈیانا اڈلجي نے دونوں کرکٹرز کو اگلی کارروائی تک معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">سی او اے کے سربراہ ونود رائے نے اس سے پہلے دونوں کرکٹروں پر دو ون ڈے کی پابندی لگانے کی سفارش کی تھی۔ ڈیانا اڈلجي نے بی سی سی آئی کے قانونی سیل سے قانونی مشورہ لینے کے بعد یہ سفارش کی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو معطل کرنے کی بات ان تک پہنچا دی جانی چاہئے۔