سڈنی، 12 دسمبر (یواین آئی) ہنوما وہاری (ناٹ آوٹ 104) وکٹ کیپر رشبھ پنت (ناٹ آوٹ 103) کی شاندار سنچریوں اور مینک اگروال (61) اور شبھ من گل (65) کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستا ن نے آسٹریلیا اے کے خلاف گلابی
گیند سے ڈے۔
نائٹ پریکٹس میچ کے دوسرے دن ہفتہ کے روز اپنی دوسری اننگز میں بلے بازی کی شاندار مشق کرتے ہوئے چار وکٹ پر 386 رن کا مضبوط اسوکر بنالیا۔
ہندوستان کے پاس اب مجموعی طور پر 472 رن کی سبقت ہوگئی ہے۔