احمد آباد، 11 فروری (یو این آئی) مڈل آرڈر بلے باز شریس ایر (80) اور رشبھ پنت (56) کی نصف سنچریوں اور ان کے درمیان 110 رن کی اہم شراکت کی بدولت ہندوستان نے جمعہ کے روز یہاں تیسرے اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے سامنے جیت کے لئے 265 رنز کا چیلنجنگ ہدف رکھا۔
کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا، لیکن
ہندوستان کا ٹاپ آرڈر سیریز میں مسلسل دوسری بار فلاپ ثابت ہوا، حالانکہ شریس اور پنت کی نصف سنچریوں اور آخر میں واشنگٹن سندر اور دیپک چاہر کی نمایاں شراکت داری کی بدولت ٹیم انڈیا 50 اوورز میں سبھی وکٹیں گنواکر 265 کا چیلنجنگ اسکور بنانے میں کامیاب رہی۔
موجودہ کپتان روہت اور سابق کپتان وراٹ کوہلی بلے سے زیادہ تعاون نہیں کرسکے۔