ممبئی، 27 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کے سفید گیند کے کپتان روہت شرما ایک بار پھر فٹ ہوگئے ہیں اور 6 فروری سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں ہندوستان کی قیادت کریں گے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہندوستان کے دورے پر تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل
کھیلے گی۔
ٹیم انڈیا میں جہاں کلدیپ یادو نے بھی واپسی کی ہے وہیں بائیں ہاتھ کے کلائی اسپنر نے پچھلے چھ مہینوں میں کسی قسم کی مسابقتی کرکٹ نہیں کھیلی ہے، لیکن ہندوستان کو درمیانی اوورز میں وکٹ لینے کے آپشنز کی اشد ضرورت ہے اور ان کے پاس ایسا کرنے کا ریکارڈ ہے۔