دبئی ، 23 اگست (یو این آئی) ہندوستان کے گورو سینی نے دبئی میں کرغزستان کے زکیروف مخمدازیز کو شکست دے کراے ایس بی سی یوتھ اینڈ جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ میں جونیئرلڑکوں کے 70 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں جگہ بنائی۔
اس کے ساتھ گورو نے اپنے لیے کم از کم چاندی کا تمغہ
محفوظ کرلیا ہے گورو کے علاوہ تین دیگر ہندوستانی آشیش (54 کلوگرام)، انشول (57 کلوگرام) اور بھارت جون (پلس81 کلوگرام) نے بھی معزز براعظمی مقابلے کے دوسرے دن آخری 4 مرحلے میں داخل ہونے کے لئے موثر کارکردگی کامظاہرہ کیا۔
ان تینوں نے اپنے لئے کم ازکم کانسے کا تمغہ پکاکرلیا ہے۔