کولکتہ، 10 مئی (یو این آئی) ہندوستان کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا خیال ہے کہ نئی آنے والی گجرات ٹائٹنز آئی پی ایل 2022 میں اپنے پہلے سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے کیونکہ وہ نتائج کی فکر کیے بغیر بے خوف ہو کر کرکٹ کھیل رہی ہے۔
گجرات
ٹائٹنز فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر 11 میں سے آٹھ میچوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اسے پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے صرف ایک اور جیت درکار ہے۔
اسٹار اسپورٹس کے کرکٹ لائیو پر گواسکر نے کہاکہ "گجرات اتنی آزادی کے ساتھ کھیل رہا ہے اور وہ (کھلاڑی) بے خوف ہیں۔