لندن، 16نومبر (یو این آئی)عالمی نمبر دو کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے سیشن کے آخری ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس میں پہلی بار خطاب جیتنے کے ہدف کے ساتھ شاندار شروعات کرتے ہوئے روس کے آندرئی روبلیف کو گروپ لندن 2020میں اتوار کو 3-6, 6-4سے شکست دی جبکہ تیسری سیڈ آسٹریا کے ڈومنک تھیئم نے یونان کے استیفانوس ستسپاس کو تین ٹیسٹوں کی جدوجہد میں 4-6, 6-3 7-6 (5), سے
شکست دی۔
20با ر کے گرینڈ فاتح اور دوسری سیڈ نڈال ریکارڈ مسلسل 16ویں بار اس ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں لیکن گزشتہ 15مواقع پر وہ ایک بار سیشن کے اس آخری ٹورنامنٹ کو نہیں جیت سکے ہیں نڈال نے ساتویں سیڈ روبلیف کو نپٹانے میں میں محض ایک گھنٹے 18منٹ کا وقت لگایا۔
نڈال اس ٹورنامنٹ میں 2010اور 2013میں فائنل میں پہنچے تھے لیکن خطاب نہیں جیت سکے تھے۔