میلبورن، 25 دسمبر (یواین آئی) آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے باقی تین میچوں کے لئے مستقل کپتان وراٹ کوہلی کی جگہ ٹیم کی کپتانی سنبھالنے جارہے اجنکیا رہانے نے دوسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ سے قبل جمعہ کے روز کہا کہ ٹیم کی کپتانی کرنا ان کے لئے بڑا موقع ہے لیکن وہ خود پر غیرضروری دباؤ نہیں ڈالیں گے رہانے نے دوسرے ٹسٹ میچ سے قبل کہا کہ ہندوستانی ٹیم
کپتانی کرنا یقینی طور پر بڑا موقع اور ذمہ داری ہے لیکن میں خود کو غیرضروری دباؤ میں ڈالنا نہیں چاہوں گا۔
وراٹ کی غیرموجودگی میں رہانے کی ذمہ داری اور زیادہ بڑھ جائے گی کیونکہ ان پر پہلے میچ کی زبردست شکست کا انتقام لینے کےساتھ ساتھ رن بنانے کابھی دباؤ ہوگا۔
انہوں نے کہا ، "میں ذاتی طور پر پرسکون رہتا ہوں لیکن میری بلے بازی تھوڑی جارح ہے۔