گولڈ کوسٹ/3اپریل(ایجنسی) ہندستان گولڈ کوسٹ میں بدھ سے شروع ہونے والے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں گلاسگو کی میڈل کی تعداد کو پیچھے چھوڑ کر نئی تاریخ بنانے کے ارادے سے اترے گا۔
ہندستان کے لیے یہ دولت مشترکہ کھیل خاصے اہم ہیں کیونکہ دو سال پہلے ریو اولمپکس
میں ہندستان کے 118 رکنی دستے نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف دو تمغے جیتے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندستان نے 2010 میں اپنی میزبانی میں دہلی دولت مشترکہ کھیلوں میں جب 101 تمغے جیتے تھے تو اس کے دو سال بعد لندن اولمپکس میں اس کے تمغوں کی تعداد چھ پہنچ گئی تھی۔