نئی دہلی، 22 مارچ (ایجنسی) سابق ہندستانی کرکٹر گوتم گمبھیر جمعہ کو باضابطہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے سیاست کی پچ پر اپنی نئی اننگز کی شروعات کر دی۔
text-align: start;">
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں گمبھیر کو بی جے پی کی رکنیت دلائی۔ اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد بھی موجود تھے۔