نئی دہلی ، 24 اگست (یو این آئی) ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم کی ڈفینڈر گرجیت کور نے کہا ہے کہ ڈریگ فلکنگ کا فن سیکھنا ان کے کیریئر کا اہم موڑ ثابت ہوا ہے گرجیت 2018 ایشیا گیمز میں چاندی کا تمغہ
جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھیں۔
اس کے علاوہ وہ گذشتہ سال ایف آئی ایچ خواتین سیریز میں ہندوستان کی سب سے زیادہ گول اسکورر تھیں۔
وہ پچھلے کچھ سالوں سے ویمن ٹیم کی ایک اہم کھلاڑی رہی ہیں۔