دبئی/22فروری(ایجنسی) یوکرین کی Elina Svitolina ایلینا سویٹولنا اور اسپین کی Garbine Muguruza گاربائن موگوروجا دوبئی اوپن میں اپنے اپنے میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
موجودہ چمپین ایلینا سویٹولنا نے دوبئی اوپن میں شاندار مظاہرہ کر رہی بدھ کے روز کھیلے گئے
میچ میں چین کی Wang Qiangوانگ کوی یانگ کو شکست دی۔
تقریباً دو۔سوا دو گھنٹے تک چلے اس مقابلےکو ایلینا سویٹولنا نے تین سیٹ میں اپنے نام کیا۔ پہلے سیٹ کو ایلینا سویٹولینا نے چھ۔ایک سے اپنے نام کیا جبکہ دوسرے سیٹ میں انہیں پانچ ۔ سات سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پھر تیسرا سیٹ چھ ۔ دو سے جیت کر ایلینا نے کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کی۔