کلکتہ5جنوری(یواین آئی) بی سی سی آئی کے صدر و سابق کپتان سوربھ گنگولی کے بعد ان کی بیٹی ثنا گنگولی اور خاندان کے دیگرتین افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں ۔
گزشتہ ہفتے ہی سوربھ گنگولی کورونا سے شفایاب ہوکر گھر آئے ہیں
منگل
کی صبح یہ خبرآئی کہ سوربھ گنگولی کے چھوٹے چچا بنگال کرکٹ بورڈ کے خزانچی دیباشیش گنگوپادھیائے، کزن شورودیپ گنگوپادھیائے اور بہنوئی جیسمین گنگوپادھیائے سے متاثر ہوگئے ہیں ۔
آج یہ خبر آئی ہے کہ گنگولی کی بیٹی ثنا گنگولی بھی کورونا سے متاثر ہیں ۔