کولکاتا،07 جنوری (یو این آئی) سابق ہندوستانی کپتان اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی کو جمعرات کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا گانگولی کو گذشتہ ہفتے کے روز دل کا دورہ پڑنے کے بعد وُڈلینڈس اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا
جہاں ان کی اینجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔
48 برس کے گانگولی نے اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد صحاٖفیوں سے کہا کہ وہ جلد ہی واپسی کریں گے۔
گانگولی نے ڈاکٹروں اور اسپتال کے اہلکاروں کے تئیں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا،’ہم اپنی جان بچانے کے لیے اسپتال آتے ہیں۔