نئی دہلی، 11 جنوری (یواین آئی) سابق عظیم کپتان اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں پیر کے روز تیسرے میچ کے ڈرا ہونے کے بعد تجربہ کار بلے باز چتیشور پجارا، رشبھ پنت اور روی چندرن اشون کا دفاع کرتے ہوئے ان کی نکتہ چینی کرنے والوں کی سخت سرزنش کی ۔
سابق کپتان گانگولی نے مختلف حالات کے
باوجود تیسرے میچ کو ڈرا کرانے کے لئے ٹیم انڈیا کو مبارکباد دیتے ہوئے پیر کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’’ امید ہے کہ اب ہم سبھی کوپجارا ، پنت اور اشون کے کرکٹ ٹیموں میں ہونے کی اہمیت کا احساس ہوگا‘‘۔
آسٹریلیا نے ہندوستان کو تیسرا ٹسٹ میچ جیتنے کے لئے بہت مشکل 407 رن کا ہدف دیا تھا جس کے لئے ہندوستان کو پانچویں دن بلے بازی کرنی تھی جو بالکل بھی آسان نہیں تھی۔