نئی دہلی، 20 دسمبر (ایجنسی) سابق ہندوستانی کپتان سوربھ گنگولی نے آسٹریلیا سے پرتھ میں دوسرا ٹیسٹ ہار چکی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے ہندستان کے باقی دو ٹسٹ میچوں میں واپسی کر سریز جیتنے کا بھروسہ ظاہر کیا ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ہندستان نے آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں پہلا ٹیسٹ جیتا تھا لیکن دوسرے میچ میں وہ 146 رنز سے ہار گئی اور فی الحال دونوں ٹیمیں چار میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابر ہیں۔
ہندستانی ٹیم اب تیسرا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میلبورن میں 26 دسمبر سے کھیلنے اترےگي۔