نئی دہلی ، 24 نومبر (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے ٹی ٹوئنٹی کپتانی پانچ مرتبہ کے آئی پی ایل فاتح روہت شرما کو سونپنے کی وکالت کی ہے جبکہ کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی آکاش چوپڑا موجودہ کپتان وراٹ کوہلی کو ہی کھیل کے تین فارمیٹوں میں کپتان بنائے رکھنے کے حق میں
ہیں۔
سابق ہندوستانی کھلاڑیوں گوتم گمبھیر ، آکاش چوپڑا اور پارتھیو پٹیل نے اسٹار اسپورٹس کے پروگرام کرکٹ کنکٹیڈ میں روہت اور وراٹ میں سے کون بہتر کپتان ہے ، کے سلسلے میں بات چیت کی، جس میں تینوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی رائے ظاہر کی۔
ان دنوں ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی روہت کو سونپنے پرزور دیا جارہا ہے۔