: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاض/24مئی(ایجنسی) فرانس کی فٹ بال ٹیم کے نامور کھلاڑی پال پوگبا نے ورلڈ کپ سے قبل عمرے کی سعادت حاصل کرلی اور ان لمحات کو انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی شیئر کیا۔ پال پوگبا نے سماجی رابطہ سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں حرمِ شریف میں کھڑا دیکھا
جاسکتا ہے۔فرانسیسی فٹ بالر نے کہا کہ یہ بہت خوبصورت جگہ ہے اور یہاں کھڑے ہو کر میں اپنے جذبات بیان نہیں کرسکتا۔
پال پوگبا نے مزید کہا کہ وہ دوبارہ یہاں آئے ہیں اور انشاء اللہ ایک دن آپ بھی یہاں ضرور آئیں گے۔پچیس سالہ پال پوگبا اپنی قومی ٹیم کے علاوہ پریمیئر لیگ کلب کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔