ممبئی، 13 جنوری (یو این آئی) ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف گھر پر ہونے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے چار اسپنروں روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل اور کلدیپ یادو کو اپنی ٹیسٹ
ٹیم میں شامل کیا ہے۔
ٹیسٹ ٹیم میں تیز گیند بازوں کو ترجیح دیتے ہوئے جسپریت بمراہ محمد سراج، مکیش کمار اور اویش خان کو شامل کیا گیا ہے ، یہ سب جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ کے لیے بھی تھے۔ بمراہ نائب کپتان کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔