دبئی ، 5 جولائی (یو این آئی) انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ثابت ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کرکٹ کے سابق پرفارمنس تجزیہ کار سنت جے سندر پر سات
سال کی پابندی عائد کردی ہے۔
اس دوران وہ کسی بھی طرح سے کرکٹ سے رابطہ نہیں رکھ سکیں گے۔
اس سے قبل ان پر 11 مئی 2019 کو پابندی عائد کی گئی تھی ، جب انہیں عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔