لندن، 22 جون (یو این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں یہاں کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کر دیا گیا ہے جیو نیوز نے منگل کو خاندان کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دو دن نمونیا
اور گردوں کی تکلیف کی وجہ سےانہیں لندن کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔
انہیں آکسیجن کی مدد سے مصنوعی طریقے سے سانس دی جارہی ہے۔
سابق کپتان ظہیر عباس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ اس وقت مثبت آیا تھا جب وہ دبئی سے انگلینڈ جا رہے تھے۔