کولکاتہ، 26 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے لیجنڈری گول کیپر برہمانند سانکھولکر کو بدھ کے روز ہندوستانی فٹ بال میں ان کے تعاون کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے باوقار پدم شری ایوارڈ سے
نوازا گیا۔
سانکھولکر یہ اعزاز حاصل کرنے والے آٹھویں ہندوستانی فٹبالر اور پہلے گول کیپر ہیں۔
ہندوستان کے بہترین ہندوستانی گول کیپروں میں سے ایک، سانکھولکر نے 1983 سے 1986 تک ہندوستان کی کپتانی کی تھی۔