تھانے 23 ڈسمبر(ذرائع) سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں تھانے کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ تاہم جب انہیں شریک کیا گیا تو ان کی حالت انتہائی خراب بتائی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کامبلی کو ہفتے کو ہی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹر نے انہیں سخت نگرانی میں رکھا
ہوا ہے۔
ونود کامبلی ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے صحت کے مسائل سے لڑ رہے ہیں۔ نہ صرف صحت کے حوالے سے بلکہ ان کی مالی حالت بھی اچھی نہیں ہے۔ کامبلی نے اعتراف کیا تھا کہ ان کی مالی حالت خراب تھی۔
صحت کے بحران کا سامنا، کامبلی کی آمدنی کا واحد ذریعہ ان کی بی سی سی آئی پنشن ہے، جو کہ 30,000 روپے ماہانہ ہے۔ اس کا انکشاف انہوں نے خود 2022 میں کیا تھا۔