حیدرآباد، 12 مارچ (ذرائع) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے جشن میں ڈوبی بھارتی کرکٹ کی دنیا چہارشنبہ کے روز سوگ میں ڈوب گئی۔سابق بھارتی کرکٹر سید عابد علی انتقال کر گئے۔ 83 سالہ عابد علی نے امریکا کے شہر کیلیفورنیا میں آخری سانس لی۔ان کے رشتہ دار رضا علی نے سوشل میڈیا کے ذریعے یہ اطلاع دی۔
سابق آل راؤنڈر عابد علی نے سال 1960 اور 1970 کی دہائیوں میں ہندوستان کے لیے 29 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے کھیلے۔ عابد علی فاسٹ باؤلر تھے جنہوں نے بہت اچھی بلے
بازی بھی کرتے تھے۔
حیدر آباد کے عابد علی نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 1967 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔انہوں نے برسبین میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میں 6 وکٹیں حاصل کیے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 1971 میں انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں ہندوستان کی تاریخی فتح میں انہوں نے جیت کے لیے رن بنائے تھے۔
عابد علی نے 27 ٹیسٹ میچوں میں 47 وکٹیں حاصل کیں اور 1018 رنز بھی بنائے۔ وہ اپنے وقت کے بہترین فیلڈرز میں سے ایک تھے۔بتادیں کہ عابد علی نے آندھرا رنجی ٹیم کی کوچنگ بھی دی۔