اسپورٹس ڈسک، 30 ڈسمبر (اعتماد) ٹیم انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کی کار ڈھابے میں گھس گئی- اس حادثے میں اظہر الدین بال بال بچ گئے- ملی معلومات کے مطابق یہ حادثہ لال سوٹ کوٹہ میگا ہائی وے پر سورول
تھانے کے قریب ہوا-
اظہر الدین اپنے خاندان کے ساتھ رنتھمبھور آرہے تھے- تبھی یہ حادثہ ہوگیا- اسی دوران کار کنٹرول سے باہر ہوگئی اور پھول محمد چوراہے پر ایک ڈھابے میں گھس گئی- ڈھابے پر کام کررہا ایک نوجوان زخمی ہوگیا-