نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کو دوعالمی کپ اور ایک آئی سی سی چیمپئن ٹرافی دلاچکے سابق ہندوستانی کپتان مہیندرسنگھ دھونی اگلے مہینے متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں ہونے والے آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم کے مینٹر ہوں گے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی
سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ نے بدھ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کے اعلان کے ساتھ اس کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا ، "جہاں تک ایم ایس دھونی کا تعلق ہے، میں نے ان سےبات کی تھی جب میں دبئی میں تھا۔
وہ صرف ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے مینٹر بننے کے لئے راضی ہوگئے تھے۔