احمد آباد، 13 مارچ (یواین آئی) پہلے میچ میں آٹھ وکٹوں کی کراری شکست کے بعد ہندوستان کو پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز میں برابری حاصل کرنے کے لئےاتوار کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے میچ سے قبل اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنی
ہوگی۔
ہندوستانی ٹیم گذشتہ روز پہلے میچ میں 20 اوور میں 7 وکٹوں پر 124 رنز کا معمولی اسکورہی بناپائی تھی، جبکہ انگلینڈ نے15.3 اوورز میں دو وکٹ پر 130 رن بناکر یکطرفہ انداز میں ہدف حاصل کرلیا۔
پہلے میچ میں ٹیم انڈیا کی ساری حکمت عملی غلط ثابت ہوئی۔