نئی دہلی، 07 نومبر (یواین آئی) مرکزی وزارت کھیل نے منیپوری کے فٹ بال کھلاڑی منی تومبی سنگھ کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپئے کی مدد کی منظوری دی ہے تاکہ ان
کے کنبے کے مالی بحران کو کم کیا جاسکے۔
منی تومبی کا اگست 2020 میں 39 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔
وہ اپنے کنبے کے واحد کمانے والے ممبر تھے۔