: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/11جون(ایجنسی) ذاتی تنازعات میں گھرے تیز گیند باز محمد سمیع بنگلور میں قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے ، جس کے بعد قومی سلیکٹرز نے افغانستان کے خلاف بنگلور میں 14 جون سے ہونے والے واحد ٹیسٹ کیلئے سمیع کی جگہ تیز گیند
نوديپ سینی کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
ہندستانی کرکٹ كنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کو اس کی اطلاع دی۔سمیع انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 11 ویں سیزن میں بھی پوری طرح نہیں کھیل پائے تھے۔سمیع کا ان کی بیوی حسین جہان کے ساتھ ذاتی تنازع چل رہا ہے اور آئی پی ایل شروع ہونے سے پہلے وہ سڑک حادثے میں زخمی بھی ہو گئے تھے۔