: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 22 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ گوتم گمبھیر نے کہا کہ اگر فٹنس برقرار رہی تو روہت شرما اور وراٹ کوہلی سال 2027 میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں کھیل سکتے ہیں سری لنکا کے لیے روانہ ہونے سے پہلے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گمبھیر نے کہا، 'انہوں
نے دکھایا ہے کہ وہ بڑے اسٹیج پر اور بڑے ٹورنامنٹس میں کیا کر سکتے ہیں، چاہے وہ ٹی 20 ورلڈ کپ ہو یا ون ڈے ورلڈ کپ۔
میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ان دونوں میں کافی کرکٹ باقی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی اور آسٹریلیا کا بڑا دورہ آنے والا ہے اور یہ دونوں یقیناً وہاں پر فارم کرنے کے لیے پر جوش ہوں گے۔