آسٹریلیا/28نومبر(ایجنسی) آسٹریلیا کی رہنے والی Heather Swan ہیتھر سوان انتارتیکا کے گلیشر کے اوپر اڑان بھرنے والی پہلی خاتون ہے، ہیتھر نے ونگ سوٹ پہن کر انتارتیکا کے گلیشروں کے اوپر سے اڑان بھری، ایسا کرنے والی وہ دنیا کی پہلی خاتون بن گئی، ہیتھر پیشہ سے فوٹوگرافر ہے اور اس سے پہلے تک انہوں نے سکائی ڈائیونگ کا کوئی تجربہ نہیں
تھا.
1995 میں سوان کی شادی Glenn Singleman گلین کے ساتھ ہوئی تھی، ہیتھر کے ساتھ انکے شوہر نے بھی انتارتیکا پر اڑان بھری، ہیتھر اور گلین نے قریب 12 ہزار فٹ سے چھلانگ لگائی، اڑان بھرنے کے دوران انکی اسپیڈ قریب 112 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی اور درجہ حرارت 35 ڈگری سلسیس تھا.