ٹوکیو 17 جولائی (یواین آئی/اسپوتنک) ٹوکیو کے اولمپک مقام پر کورونا انفیکشن کا پہلامعاملہ سامنے آیا ہے۔
این ایچ کے کے نشریاتی ادارے نے ہفتہ کو آرگنائزنگ کمیٹی کے
حوالے سے یہ معلومات دی ہے۔
سمجھاجاتا ہے کہ متاثرہ شخص غیرملکی وفودمیں سے ایک کا رکن ہے، حالانکہ اس کی شہریت اور صنف کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔