: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کولکاتہ/9مارچ(ایجنسی) ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع پر ان کی بیوی حسین جہاں کی طرف سے لگائے گئے جسمانی ظلم و ستم کے مختلف الزامات کے معاملے میں کولکاتہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ سمیع کی بیوی نے کرکٹر پر بے وفائی ، مختلف عورتوں کے ساتھ جسمانی تعلق، جنسی استحصال ، ڈرانے دھمکانے، اہل خانہ کی جانب سے جسمانی ظلم و ستم کرنے اور مارنے کی دھمکی دینے کے الزام لگائے ہیں۔حسین نے سمیع کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں صبح شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد جمعہ
کو جادھوپر پولیس اسٹیشن سے مختلف پولیس اہلکاروں نے ہندستانی کرکٹر نے فلیٹ کا دورہ کیا۔اس سے ایک دن پہلے ہی حسین نے لال مارکیٹ واقع کولکاتہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں جاکر جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات کی تھی۔
سمیع کی بیوی اپنے وکیل کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچی تھیں۔پولیس نے کرکٹر کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات 360، 498 اے، 161، 373 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔اس کے علاوہ کچھ دفعات ایسی ہیں جس میں ضمانت بھی نہیں ہے۔پولیس نے سمیع کے خلاف جو ایف آئی آر درج کی ہے اس میں ان کے علاوہ خاندان کے چار دیگر ارکان کے نام بھی شامل ہیں۔