لاہور، 6 اپریل (یو این آئی) تیز گیند باز ناتھن ایلس (28 رن پر 4 وکٹ) اور اس کے بعد کپتان ایرون فنچ (55) اور آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس (23) کی طوفانی اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے منگل کی رات یہاں دلچسپی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں پاکستان کو تین وکٹ سے شکست دی ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان پاکستان نے کپتان بابر اعظم (66) کی دھماکہ
خیز نصف سنچری اور چھ گیندوں پر عثمان قادر کے 18 رن کی بدولت 20 اووروں میں 8 وکٹوں پر 162 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔
جواب میں آسٹریلیا نے فنچ کی نصف سنچری اور دیگر بلے بازوں کی چھوٹی چھوٹی اہم اننگز کی مدد سے 19.1 اووروں میں سات وکٹوں پر 163 رن بنا کر میچ جیت لیا۔
فنچ کو ان کی میچ وننگ اننگز کے لئے ’پلیئر آف دی میچ‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔