حیدرآباد،3 اپریل (ذرائع) حال ہی میں نئی دہلی میں خواتین کی عالمی چمپئن شپ میں اپنا دوسرا طلائی تمغہ جیتنے والی موجودہ عالمی چمپئن نکہت زرین کو پیر کے روز فلم نگر
کلچرل سینٹر نے حیدرآباد میں انہیں اعزاز سے نوازا-
نظام آباد کی باکسر نے 48-50 کلوگرام زمرے میں دبنگ مظاہرہ کے ساتھ عالمی خطاب برقرار رکھا اور آئندہ ایشیائی کھیلوں کے لیے جگہ بنائی-