کولمبو/24جنوری(ایجنسی) بین الاقوامی فٹبال فیڈریشن (فیفا) کے اگلے برس روس میں منعقد ہونے والے عالمی کپ سے قبل ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے 54 ممالک کے دورے پر سب سے پہلے سری لنکا پہنچی ہے۔
nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">فیفا عالمی کپ سے قبل باوقار ٹرافی منگل کی دیر رات کولمبو پہنچی جسے ملک کے صدر میتری پالا سری سینا اور وزیراعظم رانیل وکرم سنگھے نے مداحوں کے سامنے پیش کیا۔
اس دوران 1998 کے عالمی کپ کی فاتح فرنچ ٹیم کے مڈ فیلڈر کرسٹین کارمبیو بھی یہاں موجود تھے۔