نئی دہلی، 17 جولائی (ایجنسی) ہندوستان کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ایشین کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے چیلنجنگ گروپ ای میں جگہ ملی ہے جہاں اس کے ساتھ ایشین چیمپئن قطر، عمان، افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ہوں گی۔
ملائیشیا کے کوالالمپور میں واقع ایشین فٹ بال کنفیڈریشن
کے ہیڈکوارٹر میں بدھ کے روز ڈرا کا انعقاد کیا گیا جس میں 40 ایشیائی ممالک کو پانچ ٹیموں کے آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔
پانچ ستمبر سے شروع ہونے والے كوالیفائرس میں سبھی ٹیموں کو اپنے گروپ کی دیگر ٹیموں کے ساتھ اپنے اور مخالف ٹیم کے میدان پر راؤنڈ رابن کے فارمیٹ میں میچ کھیلنے ہوں گے۔