پیٹرس برگ/11جولائی(ایجنسی) فرانس ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ پیٹرس برگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں فرانس نے بیلجیم کو 1-0 سے ہرا دیا۔ فرانس کی ٹیم تیسری بار فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔ اس نے اس سے پہلے 1998 اور 2006 میں فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ 1998 میں وہ عالمی فاتح بنا تھا۔ وہیں، بیلجیم پہلی بار فائنل میں جانے سے محروم رہی۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">فائنل میں فرانس کا سامنا انگلینڈ اور کروشیا کے بیچ بدھ کو ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میچ کی فاتح ٹیم سے ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست ٹکر تھی۔ یہ میچ فرانس کے مضبوط ڈیفنس اور اس ورلڈ کپ میں ابھی تک سب سے زیادہ گول کرنے والی بیلجیم کی فارورڈ لائن کے بیچ کا مقابلہ تھا۔ دونوں ٹیمیں اپنی جان لگا کر کافی تیز فٹبال کھیل رہی تھیں۔ کامیابی حالانکہ فرانس کے ڈیفنس کو ملی جو بیلجیم کے اٹیک کو روکنے میں کامیاب رہی۔