دھرم شالا ، 15 نومبر (یو این آئی) ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا میں اتوار کے روز یہاں لینڈنگ کے دوران ایک پیراگلائڈر ہائی ٹینشن تار میں پھنسنے سے ایک بڑے حادثہ ٹل گیا۔
خاتون پیراگلائڈر نے دھرم
شالا کے اندراناگ سے پیرا گلائڈر کی طرف اڑان بھری تھی اور اسے دادن کے مقام پر اترنا تھا کہ پیرا گلائڈر لینڈنگ کے دوران ہائی ٹینشن تارمیں پھنس گیا جس سے خاتون کی جان بال بال بچ گئی۔
اسے معمولی چوٹیں آئی ہیں۔