لندن ، جولائی 06 (یو این آئی) 20 گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے کنگ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے آل انگلینڈ کلب میں إینا دبدبہ برقرار رکھتے ہوئے اٹلی کے لورینزو سونگو کو پیر کو مسلسل سیٹوں میں شکست دے کر اٹھارہویں مرتبہ سال کے تیسرے گرینیڈ سلیم ومبلڈن چمپئن شپ کے کوارٹر
فائنل میں داخل ہوگئے۔
چھٹے سیڈ اور آٹھ بار کی فاتح 39 سالہ فیڈرر نے سونگو کو دو گھنٹے 11 منٹ میں 7-5 ، 6-4 ، 6-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخل ہونے والے سب سے عمردراز کھلاڑی بن گئے۔
فیڈرر اس طرح ریکارڈ 58 ویں مرتبہ گرینڈ سلیم کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔