لندن۔ 5جولائی (یو این آئی) عالمی نمبر ایک مرد کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ اور عالمی نمبر ایک خاتون کھلاڑی آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے پیر کو مسلسل سیٹوں میں جیت درج کرتے ہوئے سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلیڈن ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا جبکہ سابق فرینچ اوپن چیمپئن اور ساتویں سیڈ پولینڈ کی ایگا سویتک چوتھے
راونڈ میں تین سیٹوں میں شکست کھاکر باہر ہوگئیں۔
پانچ بارچیمپئن رہ کے جوکووچ نے پہلی بار چوتھے راونڈ میں کھیل رہے کے کرسٹین گارین کو محض ایک گھنٹے 49منٹ میں 6-2, 6-4, 6-2سے شکست دیکر 12ویں بار کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی جبکہ بارٹی نے چیک جمہوریہ کی بیربورا کرزکووا کو ایک گھنٹے 35منٹ میں 7-5, 6-3سے شکست دیکر پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔