کراچی، 21 اگست (یواین آئی) ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کپتان بابر اعظم نےفواد عالم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ زبردست فارم میں ہیں اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دن کے آغاز میں گیندبازوں کو پچ سے
مدد مل رہی تھی، ابتدائی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد فواد عالم نے بھرپور ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ فواد عالم سے کہا تھا کہ ٹیم کو مشکل سے نکالنے کیلئے لمبی پارٹنرشپ کی ضرورت ہوگی، دونوں نے طے کیا تھا کہ رنز بنانے کیلئے زیادہ دیر کریز پر رکنا ضروری ہے۔