نئی دہلی، 16 اکتوبر (ایجنسی) زبردست فارم میں چل رہے تیز گیند باز امیش یادو کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں کے لئے زخمی تیز گیند باز Shardul Thakur شاردل ٹھاکر کی جگہ ہندوستانی ٹیم میں
شامل کیا گیا ہے۔
ٹھاکر کو حیدرآباد میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں اپنے ٹسٹ کریئر کاکرنے کا موقع ملا تھا لیکن انہیں اپنے دوسرے اوور میں زخمی ہوکر میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔ آل انڈیا سلیکشن کمیٹی نے زخمی ٹھاکر کی جگہ امیش کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔