لاہور،23 نومبر (یواین آئی) پاکستان کے بلےباز فخرزمان نیوزی لینڈ دورے کے لئے روانہ ہونے تک بخار ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے دورے سے باہر ہوگئے ہیں۔
فخرزمان کو گزشتہ کچھ روز سے بخار ہے اور ٹیم کو اتوار کے روز نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہونا تھا لیکن تب تک ان کی صحت
ٹھیک نہ ہوسکی جس کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر فخر زمان نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ 23 نومبر کی صبح نیوزی لینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔